وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس،10وزارتوں وڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 10 وزارتوں اور و ڈویڑنز کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے وزراء کو آئندہ تین ماہ کیلئے نیا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام کابینہ ارکان کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا۔
وزیر اعظم نے گزشتہ اجلاس میں شیخ رشید اور مراد سعید کی تعریف کی تو آج زلفی بخاری کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں کابینہ ارکان نے اپنی وزارتوں سے متعلق کفایت شعاری مہم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی
وزیراعظم کے سامنے مستقبل کا لائحہ عمل وزیراعظم پیش کیا۔ کابینہ نے ایف بی آر، پوسٹل سروسز، منصوبہ بندی، ثقافتی ورثہ، نجکاری، نارکوٹکس کنڑول، غذائی تحفظ ڈویڑن، قومی سلامتی ڈویڑن، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت پارلیمانی امور کا جائزہ لیا۔
عمران خان نے وزراء کو آئندہ تین ماہ کے اہداف سونپتے ہوئے کہا کہ وہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزراء اہداف کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں۔ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں 26 وزارتوں اور ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔
Comments are closed.