کورونا سے اموات535، متاثرین کی تعداد23ہزار274ہو گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا سے مزید21افراد جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 535ہوگئی ہے ، اب تک مصدقہ مریضوں کی تعداد 23274 ہو چکی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے، پنجاب میں 156 ،سندھ میں 157 ،بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بدھ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1037 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سندھ سے 451 کیسز 9 اموات، پنجاب 560 کیسز 12 اموات، اسلام آباد 21 کیسز اور کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ سے آج کورونا کے مزید 451 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8640 اور اموات 157 ہو چکیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 54 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1731 ہوگئی ہے۔
پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی، ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور اموات 156 ہو چکیں،پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آبادمیں آج کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،مجموعی تعداد 485ہوگئی ہے جب کہ اسلام آبادمیں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کل تعداد 76 ہوگئی ہے اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی شخص جاں بحق نہیں ہواہے۔
منگل تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 148 ، پنجاب میں 144 ،بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 اموات، پنجاب 30 کیسز 8 اموات اور اسلام آباد سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی،مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے ہیں ،جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور اموات 148 ہیں، آج مزید 42 افراد صحتیاب ہو ئے سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1674 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں منگل کو اب تک کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی،
ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 8133 اور اموات 144 ہو گئی ہیں،پنجاب میں کورونا کے اب تک 2716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جب کہ اسلام آباد میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.