بھارتی سکھ یاتری کی راولپنڈی میں کامیاب انجیو پلاسٹی
راولپنڈی (ویب ڈیسک)بھارت سے آہے 63 سالہ سکھ یاتری کی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں مفت کامیاب اینجوپلاسٹی کرکے دن کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیاگیا۔
آر آہی سی میں سکھ یاتری کی اینجوپلاسٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسرماہر امراض قلب جنرل ریٹائریڈ اظہر کیانی نےکی ،مر یض کی حالت اب تسلی بخش بتاہی جاتی ہے۔
بھارت سے آئے 63 سالہ سکھ یاتری رتن سنگھ کو گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث رتن سنگھ کو ایمبولینس کے ذریعہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
دل کی ایک شریان بند ہونے کی وجہ سے سکھ یاتری کی ایمرجنسی میں اینجو پلاسٹی کی گہی اورایک اسٹنٹ ڈال کردل کی بند شریان کھول دی گہی جس سے خون کی گردش معمول کے مطابق آگی ہے۔
ہسپتال اتنظامیہ کے مطابق رتن سنگھ کی اینجو پلاسٹی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے کی، سکھ یاتری رتن سنگھ اینجیوپلاسٹی کے بعد مکمل صحت یاب ہیں لاکھوں روپے کامفت علاج جذبہ خیرسگالی کے تحت کیا گیا۔
Comments are closed.