نادرا کے دفاتر ملک بھر میں کھل گئے، فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر کھل گئے ہیں تاہم نادرا کی طرف سے سے عوام کیلئے اعلان کر دہ ہدایت کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور فاصلہ رکھنے سمیت کئی ہدایات پر عمل نہیں ہو رہاہے۔
Situation Outside Nadra Service Centre Rawalalpindi. #COVIDー19 pic.twitter.com/bt4bMObRjv
— Tayyab Khan (@TayyabGulfam) May 4, 2020
آج پیر کونادرا اعلان کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
ہدایات یہ تھیں کہ شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔
نادرا ملازمین کو بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،تاہم ملازمین کی طرف سے ضابطے کی پابندی کی جارہی ہے لیکن شہری اس جلدی میں ہیں کہ شاید نادرا کے دفاتر دوبارہ بند ہو جائیں گے۔
اسلام آباد میں نادرا دفاتر کھولنے سے قبل شہریوں کو بلا کر حفاظتی اقدامات کی پریکٹس بھی کروائی گئی تھی،نادرا اعلامیہ کے مطابق ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک بڑھائی جا چکی ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ فی الحال نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔
کراچی میں میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا دفاتر آج سے کھولے جا چکے ہیں، نادرا دفاتر کھلتے ہی شہریوں کی قطاریں لگ گئیں دفاتر کے باہر پولیس اہلکاربھی تعینات ہیں، نادرا دفاتر آنے والے شہریوں کے جسم کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں کے میگا سینٹر کے باہر بھی سماجی فاصلے رکھنیکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، خواتین و مرد کی لمبی قطاروں میں کورونا سے بچاؤ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے انگوٹھے کے نشانات کے مسائل درپیش ہیں اور کچھ افراد کے والد فوت ہو چکے مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو رقم کے حصول میں مسائل درپیش ہیں، اس لیے نادرہ دفاتر کھولے جائیں۔
گزشتہ روز ہی کہہ دیا گیا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے دفاتر آج سے کھل رہے ہیں ،نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آج کھلنے والے نادرا دفاتر کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نادرا دفاتر پر آنے سے پہلے اہم معلومات کے لئے نادرا کا ل سینٹر 7000 پر کال ضرور کریں۔
شہریوں کو یہ بھی پہلے بتایا گیاتھا کہ نادرا دفاتر میں داخلے کے لئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کرانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دیاگیاہے اس لئے دفاتر آنے والے لوگ ان ہدایات کی پیروی کریں۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نائیکوپ یا پی او سی بنانے کیلئے اور رش وَ دھوپ سے بچنے کے لئے نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کیا جائے تاکہ سفر کی زحمت سے بچ سکیں،دفاتر کھلنے کے بعدکیلئے نادرا دفاتر کے اندر اور باہر ہدایات آویزاں کی گئیں۔
Comments are closed.