اسلام آباد،پہلی ٹرانس جینڈر نے ڈرائیور لائسنس حاصل کرلیا
اسلام آباد( وقار فانی)اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانس جینڈر لیلیٰ علی نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان میں ٹرانس جینڈر اپنے حقوق کے لیے سرگرداں ہیں،انہیں شناخت مل چکی ہے ووٹر لسٹ میں بھی ان کے ناموں کا اندراج جاری ہے۔
یادر رہے سپریم کورٹ نے ٹرانس جینڈرز کے حقوق اور بنیادی انسانی سہولیات دینے کے احکامات دیئے جس کے بعد پہلے ووٹوں کا اندراج شروع ہوا، اور ملازمتوں میں کوٹہ کی نوید بھی سنائی جا چکی ہے۔
اب ایک بہادر ٹرانس جینڈر نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کرلی بلکہ اپنی کمیونٹی کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔
اس سے پہلے تو ان کی شناخت بس دوسروں کی خوشیوں میں شرکت ، اپنی خوشیاں قربان کرنا اور سارے دکھ اور تضحیک سہ کر خاموش ہو جانا تھا۔
لیلیٰ علی نے ڈرائیونگ کے حصول کیلئے تمام مراحل طے کر کے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے لائسنس حاصل کیاہے،یہ صرف لائسنس نہیں ٹرانس جینڈرز کی خودانحصاری کی جانب ایک قدم ہے۔
اس قبل خواجہ سراء نے پیرکو اسلام آبادپولیس کے انسپکٹر جنرل محمد عامر ذوالفقارسے ملاقات کی اور اپنے طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی عامرذوالفقارنے مسائل سنے اور ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ خواجہ سراء طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
،ترجمان پولیس کے مطابق خواجہ سراء طبقے کی راہنماء لیلی علی کو اسلام آبادٹریفک پولیس دفتربھجوایاگیاجہاں لائسنس کے حصول کیلئے لاگوتمام دستاویزی کاروائی اور ڈائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیاگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو کسی خواجہ سراء کو جاری کیاگیاہے۔
Comments are closed.