کورونا سے 476افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد20ہزار996ہو گئی
وٹو: گلف نیوزفائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہیمرنے والوں کی مجموعی تعداد476 ہوگئی جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد20996 تک جا پہنچ گئی ہے
پیر کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 اموات بھی سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 861 کیسز اور تین اموات جب کہ اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 861 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 اموات بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 اموات ، پنجاب 152 کیسز اور 5 اموات ، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 اموات ، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے 1312 نئے کیسز اور 22 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 640 کیسز اور 6 مزید افراد جاں بحق ہوئے جب کہ سندھ میں 363 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی 8 افراد جاں بحق اور 222 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں 2 اموات اور 46 نئے کیسز، اسلام آباد میں 28، گلگت میں 8 اور آزاد کشمیر میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مزید 363 مریض سامنے آ ئے مجموعی تعداد 7465 اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 130 ہو گئی ہے،حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق کی، صوبے میں اب تک 1555 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں اتوار کو کورونا کے 640 کیسز اور 6 اموات ہوئیں جن کی تصدیق صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7494 اور اموات 121ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز سامنے آئے ،جن کی سرکاری پورٹل پر تصدیق کی گئی ، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 393 ہوگئی ہے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
KP #coronavirus update, May 3.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) May 3, 2020
Total
3129 cases
180 deaths
811 recoveries.
24 hrs
222 cases
8 deaths
83 recoveries
Deaths reported by place of death. Peshawar figures include a significant proportion of patients from outside the district in Peshawar hospitals. pic.twitter.com/yNXLI9qsPz
خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 180 ہو گئی،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 222 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3129 ہوگئی ، صوبے میں اب تک کورونا سے 811 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں اتوار کو مزید 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے جس کے بعد صوبے میں اموات 21ہو گئیں، مزید 46 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1218 ہوگئی،بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق نئے کیسز میں 44 کوئٹہ اور 2 پشین میں رپورٹ ہوئے، اب تک 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 364 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں 4، استور میں 3 اور اسکردو میں ایک شہری میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک 266 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی شخص کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا ہے۔
Comments are closed.