بھارتی اداکا ر کی موت پر مزاق ،عامرلیاقت اور عدنا ن صدیقی کی معافیاں
فوٹو: فائل
کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی اور اینکر عامر لیاقت حسین نے ٹی وی شو میں نامور اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ بھارتی اداکار رشی کپور کی موت کے حوالے سے بات لے کر مزاق اڑانے پر معافی مانگ لی، دوسری طرف عدنا ن صدیقی نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس شو میں شرکت کرنے پر پچھتاوا ہو رہاہے۔
عامرلیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں غیر سنجیدہ مزاق کرنے پر معافی مانگتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ لائیو پروگرام میں ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں مجھے یہ یہ مزاق نہیں کرنا چایئے تھا مجھے خود اس بات پر افسوس ہے۔
Who can even joke like this on national TV? NO ONE. This man is seriously out of his mind. I wonder how Adnan Siddiqui felt when he heard all of this. Shame on Aamir Liaqat. https://t.co/RpoAz7Wt21
— Sara Naveed (@SaraNaveed) May 1, 2020
انھوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جب دو بارہ ٹی وی پر آوں گا تو سکرین پر بھی سب سے معافی مانگوں گاکیو نکہ میں مزاق میں فی البدیع ہو کچھ کہہ گیا جو مجھے نہیں کہنا چایئے تھا انھوں نے اس حوالے سے عدنا ن صدیقی سے بھی معذرت کی۔
عامر لیاقت حسین نے ایک ہی دن پہلے اپنے شو کے دوران بھارتی اداکارہ سری دیوی اور اداکار عرفان خان کے انتقال کو لے کر عدنان صدیقی کے ساتھ نامناسب مذاق کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
I am sorry
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 2, 2020
Amir Liaquat pic.twitter.com/EdyscYv2TZ
عامرلیاقت حسین کے ٹی وی شو میں اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا گیا تھا اور اس دوران انہوں نے عدنان صدیقی سے نامناسب مذاق کیا جس پر عدنان صدیقی نے بھی خفگی کا اظہار کیاتھا۔
میزبان عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ ‘آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ دنیا سے چلا جاتا ہے، آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ بھی چلی گئیں اور آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا تو وہ بھی انتقال کرگئے۔
عامر لیاقت کے نامناسب مذاق پر عدنان صدیقی نے کہا کہ یہ بات آپ کے لیے مذاق ہوگی، البتہ میں ایسا نہیں سوچتا، عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست تھے۔
سوشل میڈیا پر جب یہ کلپ وائرل ہوا تولوگوں نے عامر لیاقت حسین کے مزاق پر شدید تنقید کی، صارفین کی تنقید کے بعد اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔
عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عامر لیاقت کے شو میں شرکت کرنے پر انہیں پچھتاوا ہوا ہے، عامر لیاقت نے نہایت ہی حساس موضوع پر مذاق اڑایا جو کہ ہر لحاظ سے نامناسب ہے۔
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 1, 2020
عدنان صدیقی نے لکھا کہ کسی کی موت کا مذاق اڑانا انتہائی تضحیک آمیز بات ہے، ان کے اس مذاق سے ناصرف ان کی بلکہ مجھ سمیت پورے ملک کی طرف سے ایک منفی پیغام گیا ہے۔
اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ سری دیوی، عرفان خان اور اپنے تمام تر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت کے مذاق کے دوران اگر مجھے دیکھا جائے تو اس وقت میرا رویہ غیر مطمئن تھا اور مجھے برا محسوس ہورہا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ شو میں شرکت کرنے اور اس طرح کے مذاق سے انہوں نے سبق سیکھا ہے اور اب وہ وعدہ کرتے ہیں کی آئندہ کبھی ایسی حرکت برداشت نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پر اکثریت نے عامرلیاقت حسین کے مزاق کو غیر سنجیدہ کہا ، لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی کی موت کو لے کر ایسے مزاق اڑانا کسی بھی طرح درست نہیں ہے خاص کر ایک اداکار کے سامنے دوسرے کو اس انداز میں یاد کرنا غیر اخلاقی حرکت ہے۔
Comments are closed.