بیرون ممالک میں163پاکستانی کورونا سے جاں بحق
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا بھرمیں 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یو اے ای میں 13 ہزار پاکستانی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 45 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 16 لاکھ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریکارڈ کے مطابق 13 ہزارپاکستانی یو اے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ سے 50 ہزار پاکستانی مستقبل قریب میں وطن واپس آ رہے ہیں، یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کو واپس لینے کی کوئی وارننگ نہیں دی۔
سخت لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے,وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے ملک سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ فارمولا امریکا سمیت کئی ملکوں میں ناکام ہوگیا، سندھ حکومت کو بھی احساس ہوا لاک ڈاؤن کوانتہا تک نہیں لے جا سکتے، 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے۔
طبی عملے کی کورونا سے موت پر فیملی کو 70لاکھ دینگے،اجمل وزیر
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ طبی عملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، ڈاکٹر اور طبی عملے کی کورونا سے موت پر فیملی کو70لاکھ کا پیکج دیا جائے گا۔جو لاک ڈاؤن کے ایس او پی پر عمل نہیں کرے گا، اس کی دکان کو سیل کردیں گے۔
Comments are closed.