سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بچو ں سمیت کورونا وائرس کا شکار
فوٹو: فائل
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے او ر بیٹی میں بھی مہلک وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو کہ پازیٹو آگیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔
اسد قیصر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انھیں ٹیلی فون کرکے ان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور عوام سے نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔
روسی وزیراعظم میخائل میشوتن، شہزادہ چارلس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ، سینیٹر سعید غنی، اٹلی کے آرمی چیف سمیت دنیا بھر میں اہم شخصیات بھی کورونا وائر کی ذد میں آرہی ہیں اور مہلک وائرس کی پاکستان میں پھیلنے کی رفتار تیز ہوئی ہے۔
Comments are closed.