قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم،متعدد طلبہ زخمی ، پولیس طلب کی گئی۔
طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے بتایا جاتاہے کہ یونیورسٹی میں طالب علموں کی ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا ۔
پتھراو سے متعدد طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، طلبا تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
حکام کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ،اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جھگڑے پر بروقت قابو نا پایا گیا تو حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ ادھر پولیس کی بڑی نفری بھی طلب کی گئی ہے اور پولیس حکام یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.