کورونا،پاکستان میں اموات421، متاثرین18ہزار 662ہو گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد421 ہوگئی جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد18662 تک جا پہنچ گئی ہے
آج ہفتہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 963 کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ سے 427 کیسز 4 اموات، پنجاب 514 کیسز 9 اموات اور اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق کی۔
پنجاب میں 514نئے کیسز آئے اور 9اموات ہوئی ہیں جن کی تصدیق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کی گئی،صوبے میں مجموعی اموات115اور 2206مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں آج 22نئے کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ،365ہو چکی ہے اب تک اسلام آباد میں کورونا کے 4مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
جمعہ کو ملک بھر سے رات بارہ بجے تک کورونا کے مزید 1226 کیسز سامنے آئے، سندھ سے 622 کیسز 6 اموات، خیبرپختونخوا 486 کیسز اور 39 اموات، بلوچستان سے 87 کیسز، اسلام آباد سے 30 کیسز اور گلگت بلتستان سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ میں جمعہ کو کورونا کے مزید 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 اموات ہوہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 6675 اور اموات 118 ہوگئی ہیں،73مریض صحت یاب ہوئے
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہوگئی ۔
خیبر پختونخوا حکومت نے جمعرات 30 اپریل کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے تاہم جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں مزید 486 کیسز اور بڑی تعداد میں 39 اموات رپورٹ کی گئیں،محکمہ صحت کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور اموات کی تصدیق کی۔
172 new cases reported (12 from Torkham quarantine center) in last 24 hours taking the provincial tally to 2,799. 15 new deaths were reported (10 Peshawar, 2 Nowshera, 1 each in Swat, Battagram, Kohat) taking the tally to 161. 36 new patients recovered taking tally to 690 in KP. pic.twitter.com/EiGCG5mTCf
— Health Department KP (@HealthKPGovt) May 1, 2020
خیبرپختونخوا میں کوروناکے مجموعی مریضوں کی تعداد 2799 اور اموات 161 ہوچکی ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 690 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی ہے، اسلام آباد میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں جمعے کو کورونا کے مزید 87 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی کی طرف سے کی گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 1136 ہوگئی ، مذید 87 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،86 کا تعلق کوئٹہ آور 1 پشین سے ہے۔
لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1136 ہوگئی ہے جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 183 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں،
گلگت بلتستان میں جمہ کو صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد مجموعی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 120 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا اور کہا کہ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 6340 تک پہنچ چکی ہے۔
کُل ٹیسٹ: 182,131
صحتیاب مریض: 4315(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
جمعرات کو کورونا کے مزید 843 کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ سے 358 کیسز 12 اموات، پنجاب 393 کیسز 6 اموات، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 75 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد6053ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 53مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 393 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 اموات کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی،ترجمان کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 6220 اور اموات 106 ہوگئی ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1850 ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کیسز کی مجموعی تعداد 313 ہوگئی ہے جب کہ اسلام آبادمیں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 75 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی،صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1049 ہوگئی ہے جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 180 افراد صحت یاب ہوئے۔
صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 37، بلوچستان کے 180، گگت بلتستان کے 228، اسلام آباد کے 44، خیبر پختونخوا کے 614، صوبہ پنجاب کے 1780 اور صوبہ سندھ کے 1222 شہری شامل ہیں۔
Comments are closed.