سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں زندگی بسر کرنے سے دلی سکون اور راحت ملتی ہے، محمود لطیف
الریاض (ابرار تنولی) سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں زندگی بسر کرنے سے دلی سکون اور راحت ملتی ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے پیدا کیا ہے ان خیالات کا اظہار کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان سعودی عرب محمود لطیف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن امتیاز احمد کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی الله عليه والہ وسلم نے اللہ کے پیغام کے ذریعے ہمیں دنیاوی اور دینی امور کی انجام دہی کا عملی درس دیا ہے ہمیں ان کے احکامات کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم معاشرے کی بہتری کا سبب بن سکیں کیونکہ اسلام باہمی بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اس سے ہمسائے کے حقوق اور لوگوں کے ساتھ اچھے برتاو کے علاوہ عزیز رشتے داروں اور والدین کے حقوق کا تعین بھی کیا گیا ہے اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کے بارے میں بھی اسلام ہمیں باخوبی آگاہی دیتا ہے اگر اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے تو لازمی طور پر ہم اپنے معاشرے میں پھیلی برائیوں کو باخوبی ختم کر سکتے ہیں عشائیے کے میزبان امتیاز احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یہاں ایک فیملی کی مانند رہتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں زبردست کردار ادا کیا ہے مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے اس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی بات کی ہے اور آئندہ بھی جمہوریت کی بقا کی جنگ ہی لڑے گی عشائیے کہ تقریب میں پی ایم ایل ن ریاض ریجن کے صدر خالداکرم رانا، ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث فیصل علوی ، مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیداروں چوہدری عبدالمجید، رانا خادم حسین، چوہدری محمداکرام ، محمداشرف، محمودالحق ڈوگر ، ناصر محمود آرائیں، چوہدری ندیم، چوہدری عبدالغفور، چوہدری خادم حسین گجر ، ملک عصمت، یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب، خرم خان ، صحافی ذکاء اللہ محسن ، عابد شمعون، الیاس رحیم اور بابرعلی کے علاوہ کمیونٹی ممبران اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.