بیرون ملک پاکستانیوں کو تاریخی پیکیج دینے کی تیاریاں جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی حکومت حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاریوں میں مصروف ہے، یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا۔
موجوہ حالات کے پیش نظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔
پیکیج میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کرنے کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس حوالے سے وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی اس کامقصد کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریلیف دینا ہے۔
واضح رہے کچھ عرصہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس حوالے سے حکومت سے مطالبات کرتے رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کو زیادہ ریلیف دینے کے متمنی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم ان لوگوں کو سہولیات دیں گے تو تب ہی ان کی ملک میں دلچسبی بڑھے گی اور مزدور طبقہ کی شکایات بھی کم ہو ں گی۔
Comments are closed.