دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فوٹو: فائل


پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)دبئی سے دو دن قبل پشاور پہنچنے والے 68مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ابھی قرنطینہ میں موجود لوگوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہے۔

یہ 684 افرادمتحدہ عرب امارات میں بے روزگار ہونے اور بعض چھٹیاں لے کر 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے۔

طے شدہ ضابطے کے مطابق باہر سے آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور انھیں قرنطینہ میں بھی رکھا جاتا ہے یا ان کو ہدافت کی جاتی ہے کہ وہ گھر پہنچ کر 14دن قرنطینہ میں گزاریں۔

دبئی سے آنے والے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے ان میں سے 68کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جب کہ ان میں سے 12مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہے۔

دبئی سے تین پروازوں سے آنے والے وہ افراد جو کہ ابھی تک قرنطینہ میں موجود ہیں ان مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے خدشہ ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں آج 27اپریل تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد286 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 98 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

Comments are closed.