کانگو، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے2ہزار افراد کو بچا لیا
فوٹو: سکرین گریب آئی ایس پی آر
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی امن مشن میں شامل پاک فوج کے امن دستوں نے کانگو میں سیلاب میں پھنسے ہوئے 2000 سے زائد افراد کو بچالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی امن دستوں کی کانگو میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک پاک فوج کے جوانوں نے کانگومیں سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد افراد کوریسکیو کرلیا ہے۔
Pakistani Peacekeepers rescued more than 2000 people stranded due to heavy floods in Uvira region in Democratic Republic of CONGO (DRC). Torrential floods erupted in Uvira region starting last week. Rains and flooding damaged thousands of houses affecting 75,000 people. (1/4) pic.twitter.com/n5fQfvuL3i
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق افریقی ملک کانگو کے اویرا ریجن میں سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امن مشن میں شامل پاکستانی دستوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں لوگوں کے سیلاب سے نکالنے کے علاوہ متاثرہ آبادی کو ادویات و خوراک بھی فراہم کی گئی۔
Troops also built a stone embankment to check flood water, which was strong enough to shift people & vehicles from affected area. Stranded people were served with food & provided necessary med care. Pakistani Peacekeepers’ rescue efforts have been widely acknowledged by UN. (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
من دستوں میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، اب تک 157 پاکستانیوں نے مختلف یو این امن مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں، پاکستانی امن دستوں کی کوششوں کو اقوام متحدہ میں بھی سراہا گیا۔
اعلامیہ کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے کانگو میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جن میں پاک فوج کے دستے سیلاب سے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔
یاد رہے پاک فوج کی دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر ہوتے ہوئے خدمات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔
Comments are closed.