ترک ڈرامہ اطغرل کی زبردست پذیرائی، وزیراعظم نے بھی دیکھا

فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترکی کا شہرہ آفاق اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامہ ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے، کی پہلی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے ، وزیراعظم عمران خان نے بھی یہ ڈرامہ دیکھا اور کہا کہ نوجوان یہ ڈرامہ ضرور دیکھیں تاکہ انھیں پتہ چلے اسلامی تاریخ اور ثقافت کا پتہ چلے۔

یہ ڈرامہ یکم رمضان المبارک کو پی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور اس کی پہلی قسط کو رات 8 بجے سے قبل نشر ہوئی،’دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر لاکھوں ناظرین نے دیکھا جب کہ مذکورہ ڈرامے کو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بھی اب تک 30 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر ہونے کے بعدسے یوٹیوب چینل پر اب تک ایک ہی دن میں 40 ہزار افراد پی ٹی وی کو سبسکرائب کرچکے ہیں ، ’دیریلیش ارطغرل‘ کی پہلی قسط کو ٹی وی پر نشر کیے جانے کے بعد اسے یوٹیوب چینل پر بھی جاری کردیا گیاہے۔

’دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل مسلمانوں کی تاریخ سے آگاہ ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی نئی نسل ہولی وڈ سے لے کر بولی وڈ اور پھر بولی وڈ کی عریانیت میں پھنس چکی تھی، اس لیے ’دیریلیش ارطغرل‘ جیسے ڈراموں کو نشر کرنا اچھی بات ہے، انھوں نے کہا کہ 40 سال قبل تک بولی وڈ میں اس قدر عریانیت نہیں تھی جتنی عریانت آج ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے اس ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

’دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا،ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

یہ ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے،یہ ڈراما پانچ سیزن اور مجموعی طور پر 179 قسطوں پر مبنی ہے۔

Comments are closed.