شمالی وزیرستان، 9 دہشتگرد ہلاک ایک گرفتار، 2 جوان شہید ،5 زخمی
فوٹو :فائل
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک کو حراست میں لے لیا گیادہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکوم داد شامل ہیں۔
لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقے راج کنڈی سے تھا، لانس نائیک عبدالوحید کے لواحقین میں زوجہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
سپاہی سکوم داد شہید کی عمر33 سال اور تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی سکوم داد کے اہلخانہ میں زوجہ، ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
Comments are closed.