پاکستان،اموات 265، کورونا متاثرین کی تعداد 12ہزار658ہو گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقاق ڈاٹ کام)پاکستان میں چوبیس گھنٹو ں میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 265 ہوگئی ، جب کہ سرکاری سطح پر اب تک 12658 افراد میں کورونا پازٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاں بحق افراد میں سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 93 افراد انتقال کر گئے ،سندھ میں 78، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 922 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ میں 287 کیسز اور 3 اموات، پنجاب سے 475 کیسز 10 اموات خیبر پختونخوا میں 85 کیسز 4 اموات، بلوچستان میں 65، اسلام آباد سے 9 کیسز اور گلگت بلتستان میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔
سندھ میں کورونا کے مزید 287 کیسز سامنے آئے اور 3 اموات بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی، وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہوگئی ہے۔
پنجاب سے ہفتہ کوکورونا وائرس کے مزید 475 کیسز اور 10 اموات ہوئیں ، صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 5326 اور اموات 78 ہوگئی ہیں،پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1096 ہوگئی ہے،اسلام آباد مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جمعہ 24اپریل کو کورونا وائرس کے 591 کیسز سامنے آئے، سندھ میں 274 کیسز 2 اموات، پنجاب 84 کیسز 3 اموات ، خیبر پختونخوا میں 167 کیسز اور 4 اموات ، بلوچستان 49 کیسز 2 اموات، اسلام آباد سے 10 کیس اور گلگت بلتستان سے کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آئے۔
پنجاب میں جمعہ کورونا وائرس کیمزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 4851 اور اموات 68 ہوگئی ہیں،925مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں جمعہ کو کورونا کے مزید 274 کیسز اور 2 اموات ہوئیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 75 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں، سندھ میں772افراد صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں24اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، مجموعی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں جمعہ کو کورونا کے 49 کیسز سامنے آئے جبکہ 2 اموات ہوئیں جن کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 656 اور اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے، اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
167 new cases were confirmed today out of which 56 were reported from quarantine centers for international passengers. Total cases in KP stand at 1,708. 4 new deaths were reported taking the tally to 89. 17 new recoveries were reported taking the tally to 477 in KP. pic.twitter.com/VbqOTgJV0Q
— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 24, 2020
خیبر پختونخوا میں جمعہ کو 167 نئے کیسز اور 4 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 89 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1708 ہوگئے ہیں،خیبرپختونخوا میں اب تک 477 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 24اپریل کو 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہوگئی جب کہ اب تک 213 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
آزاد کشمیر میں جمعہ کو کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کُل ٹیسٹ: 131،365 ہوئے،
صحتیاب مریض 2527 ہیں۔
Comments are closed.