اسلام آباد میں دیوالی کی تقریب،سپیکر ،چیر مین سینیٹ کی شرکت
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش و اخوانی کے گھر پر دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دیوالی کی تقریب میں سپیکر اور ارکان اسمبلی چیرمین سینیٹ صادق۔ سنجرانی وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے شرکت کی اور پاکستان میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش بھر پور انداز میں اپنی کمیونٹی اور خصوصا اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے۔ کوشاں ہیں ۔
چیرمین سینیٹ صادق سجنرانی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں ملک میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا دیوالی کا مقصد اندھیرے سے روشنی کا سفر ہے روشنی سچ کی علامت ہوتی ہے ارکان اسمبلی نے دیوالی میں شرکت کرکے ایک روشن مثال قائم کی ہے مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینیٹ نے دیوالی کا کیک کاٹا۔
Comments are closed.