مہوش حیات کے اندر کا بچپن اسے ٹکنے نہیں دیتا
ویب ڈیسک
کراچی :یہ مہوش حیات صرف اداکارہ نہیں چیلنجر بھی ہے سوشل میڈیا پر کوئی چیلنج ہو، ڈاکٹر عامرلیاقت کی طرح کوئی طنز کرے یا بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کہیں چپ نہیں رہتی ہیں کود پڑتی ہیں میدان میں۔ مہوش حیات نے اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مقبول ”اونانا چیلنج“ کو پورا کرکے شائقین کو حیران کردیا ہے۔
کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ”بوتل کیپ چیلنج“ مقبول ہوا تھا جسے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ پورا بھی کیا تھا ان فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چیلنج وائرل ہو اورمہوش حیات اس کا حصہ گئیں۔
سٹائلش اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ نہ پوچھیں کہ انہیں اور ان کے بھائی کو یہ ڈانس اسٹیپس سیکھنے میں کتنا وقت لگا۔ اس کے ساتھ انہوں نے پیغام دیا کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ تفریح کریں اور اپنے اندر کے بچپن کو کبھی ختم نہ ہونے دیں۔
مہوش حیات سے قبل اداکار بلال قریشی نے بھی اپنی اہلیہ عروسہ قریشی کے ساتھ ”اونانا چیلنج“ پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ”اونانا چیلنج“ دراصل کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی مناسبت سے بنایا گیا ہے اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے کم از کم دو افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو ہاتھوں کو چھوئے بغیر صرف پیروں کے ذریعے ڈانس کرکے اس چیلنج کو پورا کرتے ہیں۔
لیکن مہوش حیات کو ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی عادت ہو گئی ہے ، خاص کر وہ کھیل کود اور گھپ شپ سے ہٹ کر معاشرتی نا ہمواریوں کے خلاف بھی بول پڑتی ہیں۔تاہم مقبوضہ کشمیر لاک ڈاون پر بات کرتے وہ رہ گئی تھیں ان کی و ہ ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی تھی جس پر وہ کہہ رہی تھیں کہ منع کیا گیا ہے نا ں بولنے سے۔
Comments are closed.