فواد چوہدری کی تمام کوششیں رائیگاں، مفتی منیب ہی چاند کا اعلان کرینگے
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)رمضان المبارک کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا وفاقی وزیر فواد چوہدری تمام تر کوششوں کے باوجود چاند دیکھنے حق حاصل نہ کر سکے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ہونے والا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوں گے۔
دوسری طرف اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا تاہم ہمیشہ کی طرح چاند نظر آنے یا نہ آنے کا تعین اور اعلان کراچی سے مفتی منیب الرحمان ہی کریں گے۔
رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ برس وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی طرف سے چاند دیکھنے کے لیے کلینڈر بنانے اور آئندہ چاند کا تعین اسی کلینڈر کے زریعے ہی ہونے کی باتیں فرضی ثابت ہوئیں حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی.
وفاقی وزیر تمام تر کوششوں کے باوجود صرف وزارت سائنس کا ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل کرنے میں کامیاب ہو سکے،یاد فواد چوہدری نے چند دن قبل بھی ایک ٹویٹ میں مفتی منیب الرحمان پر طنز کرتے کہا تھا انھیں چاند نظر نہیں آتا کورونا کیسے نظر آئے گا.
Comments are closed.