کورونا وائرس، این ڈی ایم اے نے بروقت اقدامات اٹھائے،وزیر خارجہ
فوٹو: این ڈی ایم اے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک میں کورونا وباء کی صورتحال اور طبی آلات و سامان کی دستیابی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
— زمینی حقائق نیوز (@YB0oCEr6xGiHDs5) April 22, 2020
این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دنیا بھر اور خصوصا چین سے آنے والے طبی سامان کے حوالہ سے بریفنگ دی، خاص کر چین سے خصوصی طیاروں کے زریعے جو سامان پہنچا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہااین ڈی ایم اے نے کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے،انھوں نے کہا کہ اس کیلئے مربوط باہمی رابطے ناگزیر ہیں۔
انھوں نے کہااین ڈی ایم اے کے کردار کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور وزارت خارجہ این ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات مہیا کر رہا ہے اور مزید بھی جو تعاون درکار ہو گا کریں گے۔
چین سے سامان کی خریداری اور پاکستان کو ترسیل میں وزارت خارجہ کا کردار کلیدی ہے اور خاص کر ملک میں کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں وزارت خارجہ چینی حکومت سے رابطے میں ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانہ نے ہر ممکن مدد اور رہنمائی فراہم کی،انھوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سہولیات مہیا کرنے پر وزرات خارجہ کے ممنون ہیں، ملاقات میں امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔
Comments are closed.