فوٹو :فائل
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کے شہرجدہ میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی سمیت مختلف وارداتیں کرنے والے تین ملزمان کے سر عدالت کے حکم پر قلم کردیئے گئے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری ھتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج بن سلطان الحربی اور پاکستانی شہری محمد عمر محمد لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں گھس گئے تھے-
ملزمان سیکیورٹی فورس کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے تھے، شراب کے نشے میں پولیس وردیوں میں ملبوس ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی.
سعودی سپریم کورٹ نے جرم کرنے پر سزا سنائی گئی تھی،
سر قلم ہونے والے ملزمان میں پاکستانی شہری محمد عمر سمیت دو سعودی شہری ھتان بن سراج اور سلطان بن سراج شامل تھے.
سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نےانہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا- پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی-
فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر تینوں کو (حد الحرابہ) کی سزا سنائی تھی- حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو ملک میں بدامنی انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے-
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے تینوں کو سر قلم کرنے کی جو سزا سنائی گئی تھی اس کی توثیق کردی تھی- ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا- بھیانک جرم پر تینوں کا سر قلم کرکے سزا نافذ کردی گئی-
Comments are closed.