دیوسائی میں جرمن خاتون سمیت 10افراد لاپتہ
سکردو(ویب ڈیسک )دیو سائی کے سیاحتی مقام پر ایک جرمن خاتوں سمیت دس افراد دو دن سے لاپتہ ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کا کہنا ہے آج تک لاپتہ افراد نہ ملنے کی صورت میں تلاش کیلئے نئی ٹیم بھیجیں گے پاک فوج سے مدد مانگی جائے گی۔
پیر کو اسکردو سدپارہ سے ایک خاتون سایکل پر دیوسائی کے راستے استور روانہ ہوئی تھی اس کے بعد مسلسل برف باری کے باعث دیوسائی کا راستہ رات کو ہی بند ہوچکا تھا۔
دوسری ٹیم پنجاب سے آنے والے ٹورسٹ پر مشتمل تھی جو کہ ایک گاڑی میں سدپارہ سے دیوسائی کے راستے استور روانہ ہوے تھے تیسری ٹیم دیوسائی میں موجود وائڈ لایف کی ہے جو کہ پانچ بندوں پر مشتمل ہے ۔
تینوں ٹیموں کا تین دن گزرنے کے باوجود کوئی پتا نہیں چل سکا ، استور دیوسائی میں حالیہ دونوں برف بھاری کے بعد مکمل بند ہوچکا ہے یہاں پر کسی قسم کا کوئی کمنکشن کا نظام موجود نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر استور ولی خان کے مطابق دس افراد کل سے دیوسائی میں اسکردو کی سائٹ میں پھنسے ہیں ان کی ریسکو کے لیے اسکردو انتظامیہ نے اپنی ٹیمیں دیوسائی کی طرف روانہ کردی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کل تک پاک فوج کی ریسکو ٹیم سنو ویکل اور ہیلی کاپٹر کے لیے بھی ایف سی این اے کمانڈر سے مدد لی جائے گی۔
Comments are closed.