تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ کیوں دیا؟


فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

این اے 256سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نجیب ہارون نے استعفے میں بظاہر یہ بتایا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور کراچی کیلئے کچھ نہیں کرسکے اس لئے قومی اسمبلی کی رکنیت کے مستعفی ہو رہے ہیں۔

نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا ہے جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔

یادرہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کراچی میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی اور اس کے 11امیدوار قومی اسمبلی کامیاب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نجیب ہارون بھی بعض دیگر پی ٹی آئی ارکان کی طرح قیادت کے رویہ اور نظر انداز کئے جانے سے دلبرداشتہ ہیں خاص کر کراچی کے بعض ارکان کو قیادت کی طرف سے کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔

ذرائع کا کہنا ہے عامر لیاقت علی کو بھی اسی طرح کی شکایت ہے تاہم وہ ابھی تک پارٹی میں رہ کرہی اپنے تحفظات کااظہار کرتے رہتے ہیں ، کراچی میں گورنر سندھ کی طرح غیر منتخب لوگ زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں سے بیشتر بنی گالہ یا وزیراعظم ہاوس کبھی نہیں دیکھے گئے جب کہ بعض غیر منتخب لوگ وزیراعظم کے ارد گرد ہو کر پارٹی معاملات میں شامل ہیں جب کہ منتخب ارکان نظر انداز ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.