حریم شاہ اور مفتی قوی پھر آمنے سامنے، نکاح کی باتیں
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح کی حقیقت سامنے آ گئی ، مفتی صاحب نے گلے لگانے کی بات کی بھی حریم شاہ کے سامنے وضاحت کی لیکن حریم شاہ نہ مانی اور ثبوت میں کہا ویڈیو دکھاسکتی ہوں۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی بحث کی ویڈیو دو روز قبل منظر عام پر آئی ہے جس میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی حقیقت سے خود حریم شاہ اور مفتی قوی نے پردہ اٹھایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر بحث کررہے ہیں اور موضوع ہے حریم شاہ اور مفتی قوی کا نکاح۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں حریم شاہ نے اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔
اللہ خیر کرے،
— Saeed Ahmed (@SaeedSAC) April 16, 2020
مفتی قوی اور حریم شاہ#مختاریا گل سمجھ سے باہر ہے
وڑھ #جانیا اے کی چکر ہے کوئی #دسدیہ نہیں#سب_رنگیلے_رنگباز pic.twitter.com/iiaBqtxP2F
حریم شاہ نے مزید کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔
حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں،اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو ۔
انھوں نے کہا میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کہیں نہیں کہا کہ میں نے حریم شاہ کو گلے لگایا ہے جس پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے۔
جواب میں مفتی صاحب نے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ شاید مفتی صاحب نے جو شادی یا نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہوا ہے، جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔ اس بات پر مفتی قوی صاحب نے کہا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سوچ رہے ہیں۔
مفتی قوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا مجھے اینکر نے کہا کہ میں حریم کو کہوں ٹک ٹاک چھوڑ دے جس پر میں نے کہا میں کیوں کہوں گا کہ ٹک ٹاک چھوڑ دو۔ میرا اور حریم شاہ کا آپس میں نکاح کا عمر کے حوالے سے بھی مسئلہ نہیں بنتا ہے۔
یاد رہے مفتی قوی اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل کے ساتھ بھی تصاویر اور تنازعہ میڈیا پر زیر بحث رہا ہے بعد میں جب وہ قتل ہوگئی تو ان کو شامل تفتیش بھی کیا گیا تھا۔
Comments are closed.