اوگرا نے گیس 10 سے 143 فیصد تک مہنگی کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کے لیے گیس 10 سے 143 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی بنانے والے کارخانوں کے لیے گیس 57 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے جب کہ عام صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھاد سیکٹر کے لیے بطور فیول گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے جب کہ کھاد سیکٹر کے لیے گیس بطور خام مال 50 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے ہو گا۔
ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ 20 فیصد مہنگی کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نے ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کے استعمال پر 30 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا ہے جب کہ ماہانہ 500 مکعب میٹر اور زائد گیس استعمال پر 143 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.