پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارت نے پاکستان کے ساتھ نیویارک میں طے شدہ وزائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں ملاقات منسوخی کو دو روز قبل کے واقعہ کو بنیاد بنایا گیاہے جو کہ کشمیر میں ہلاک ہو گئے تھے ۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کے اعلان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت نے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر کے امن کا یک اور موقع ضائع کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کی جانب سے ملاقات کی کنفرمیشن کے 24گھنٹوں بعد دی جانے والی وجوہات غیرمتاثرکن ہیں۔
جس بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت کا کہا گیا وہ ملاقات کی تصدیق سے دو روز پہلے کی ہے، بھارتی الزام کے جواب میں پاکستان رینجرز نے آگاہ کیا کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں،بھارت کو آفیشل چینل سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
پاکستان رینجرز نے سپاہی کی لاش تلاش کرنے میں مدد کی، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کی تردید کو شائع کیا،پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ جاری ہے، پاکستان ان تمام الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتا ہے۔
پاکستان سچ جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کو تیار ہے، بیان میں کہا گیاہے کہ برہان وانی کی ڈاک ٹکٹ 25 جولائی کو انتخابات سے پہلے چھپی تھیں،ڈاک ٹکٹس میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دکھایا گیا تھا۔
بھارت ایسے الزامات سے مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سفارتی آداب کے منافی الفاظ استعمال کئے گے۔
پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے، پاکستان مستقبل میں امن کے لئے کوشاں رہے گا۔
Comments are closed.