وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے ملاقات
مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جدہ میں سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقات کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کیامور اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔
جدہ کے شاہی محل پہنچنے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، محل میں پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی فرماں روا نے شاہی محل میں عشائیہ دیا جہاں وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا اور ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد جدہ سے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے بعد میں یو اے ای کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور بعد میں پاکستان واپس روانہ ہوئے۔
Comments are closed.