پاکستان میں کورونا سے اموات 137، متاثرین کی تعداد 7236 ہو گئی
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس دن بدن پھیل رہاہے آج کورونا سے مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 137ہو گئی ہے جب کہ مہلک وبا ء سے متاثرہ افراد7236ہو چکے ہیں۔
آج 17اپریل کوسندھ میں 2اورپنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ملک بھر میں اب تک کورونا کے مزید 218 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 137 اموات میں سندھ میں 47 اور خیبرپختونخوا میں 45 ، پنجاب میں 36، بلوچستان میں 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ایک مریضہ جاں بحق ہوئیں۔
آج17اپریل کو ابھی تک سندھ میں 209 کیسز اور اموات، اسلام آباد میں 9 کیسز اور پنجاب میں ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 209 کیسزاور2اموات کی تصدیق کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2217 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 5 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 581 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید ایک موت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3276 ہے، صوبے میں اب تک کورونا سے 630 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں آج ابھی تک کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
جمعرات 16اپریل تک کی اپ ڈیٹ
جمعرات 16 اپریل کو ملک میں اب تک کورونا کے مزید 572 کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 اموات ہوئیں، جن میں سے سندھ میں 340 کیسز 4 اموات ، پنجاب 216کیسز اور 6 اموات ، بلوچستان 11 جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے ہیں صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور اموات 45 ہوچکی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں 16 اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 اموات بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کی گئی ہے۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3232 ہوگئی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، 1236 رائے ونڈ میں تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور 1204 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
پنجاب کی 34 اموات میں سے لاہور میں 14، راولپنڈی 9، ملتان 3، رحیم یار خان 2، گجرات 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک موت ہوئی جبکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صوبائی ترجمان لیاقت شہوانی کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 291 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 3 افراد وائرس سے جاں بحق اور کورونا کے 140 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 145 ہوگئی ہے،کورونا سے اسلام آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی.
Comments are closed.