نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاہیں معطل ، رہا کردیاگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل کردی ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا، تینوں کی سزاہیں سزا کے خلاف اپیل کے فیصلہ تک معطل کی گئی ہیں، تینوں کو
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد خصوصی طیارے سے لاہور منتقل کیا گیا
میاں نواز شریف اور مریم نوز 68 دن کی قید کے بعد جبکہ کیپٹن صفدر کو 70 روز کی قید کے بعد رہائی ملی، تینوں رہنماوں کو جیل کے گیٹ نمبر 1 سے باہر نکالا گیا۔
، میاں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف ایک ہی گاڑی میں سوار ہوکر جیل سے بے نظیر ائیرپورٹ پہنچے جبکہ کیپٹن صفدر کو دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا تھا۔
رہائی کے موقع پر لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ کارکنوں نے میاں نواز شریف کی گاڑی کو بہت دیر تک روکے رکھا، کارکن میاں نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور نعرے لگاتے رہے ۔
میاں نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کارکنوں کی کثیر تعداد اڈیالہ روڈ پر موجود تھی، جبکہ میاں نواز شریف کے اڈیالہ جیل باہر آتے ہی اڈیالہ روڈ پر آتش بازی بھی کی گی۔
کارکن میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایک ریلی کی شکل میں بے نظیر ائیرپورٹ تک چھوڑ کر آے جہاں سے میاں نواز شریف اپنی بیٹی داماد اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ خصوصی طیارے سے لاہور روانہ ہو ئے بعد ازاں جاتی امرا بھی پہنچ گیے۔
Comments are closed.