وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کو درپیش مالی ممالک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے جی ٹونٹی ممالک کیلئے قرض ریلیف اقدامات کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو بہتر پیش بندی کا موقع ملے گا۔

عالمی بینک اورآئی ایم ایف دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشتوں کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریلیف دے رہے ہیں، ان ترقی پذیر ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آج پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور قرض پر واجب الادا اقساط میں ریلیف ملنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مشیر خزانہ نے اب تک پاکستان کی طرف سے کوششوں سے آگاہ کیا اور اس امید کااظہار کیا حکومت کورونا وائرس کے باعث پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے مالی انتظامات کررہاہے۔

واضح رہے سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے جی 20 ممالک کے اجلاس میں پاکستان کو ان ممالک میں شمار کرلیا گیا جو باضابطہ دو طرفہ قرض دہندگان کو قرضوں اور ان پر عائد سود کی ادائیگیوں میں ریلیف کے اہل ہیں۔

جی 20 ممالک نے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا تھا کہ غریب ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کو توسیع دی جائے تا کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کورونا وائرس سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کرسکیں۔

جی 20 نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن(آئی ڈی اے)میں شامل تمام ممالک قرضوں میں ریلیف کے مجوزہ منصوبے میں اہل ہوں گے۔

Comments are closed.