راولپنڈی اسلام آباد میں طوفان نہیں آرہا، صرف بارش ہوگی، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(ویب ڈیسک )راولپنڈی اسلام آبا د میں مو سلا دھار بارش جاری ہے تاہم کہیں کوئی طوفان نہیں آرہا صرف بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے افواہوں پر وضاحت کردی
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا ایک سلسلہ شروع ہو رہاہے تاہم راولپنڈی اسلام آباد اور پہاڑی علاقوں کیں خطرناک طوفان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا ایک سلسلہ پاکستان میں داخل ہور ہاہے،اس سلسلے کے زیر اثر راولپنڈی اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان سرگودھا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اس سلسلے کے زیر اثر پاکستان میں کسی طوفان، سیلاب، یا برف باری کا کوئی امکان نہیں، ترجمان کا کہنا ہے آئندہ تین روز کے دوران مختلف علاقوں میں بارشیں اورتیز ہوائیں متوقع ہیں۔، لیکن یہ خطرناک صورتحال نہیں ہوگی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں خطرناک موسم/طوفان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
Comments are closed.