نواز شریف، مریم نواز کی پیرول پر رہاہی، جاتی امرا پہنچ گیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک )لندن میں بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پے رول پر رہائی کے نتیجے میں جاتی امرا پہنچ گئے۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچےہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے پنجاب حکومت نے تینوں کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا ہے، تاہم پنجاب کابینہ کی جانب سے رہائی کے دورانیے میں اضافے کا امکان ہے۔
شریف خاندان کی جانب سے رسمِ قل تک 5 دن کے لیے تینوں کی پیرول پر رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شہباز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد اڈیالہ جیل پہنچے تھے اور 4 گھنٹے تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی تھی۔
شہباز شریف پھر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی کے بعد ان کے ساتھ ہی خصوصی پرواز میں لاہور پہنچے تھے اور پھر میت لے کر آنے کے لیے لندن روانہ ہو گیے۔
نور خان ایئر بیس پر گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ‘وہ بہت تکلیف میں ہیں کہ آخری وقت میں والدہ کے ساتھ نہیں تھیں’۔
والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز آب دیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ‘والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد دن انتہائی تکلیف دہ تھا’۔ ساتھ ہی انہوں نے قوم سے اپیل کہ ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرے۔
ادھرلندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ ان کی میت لندن کے ریجنٹ پارک کے قریب واقع مسجد کے سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.