مانسہرہ ،نائیک عادل شہزاد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
فوٹو: فائل فوٹو
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)گزشتہ روزشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نائیک عادل شہزاد شہید فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں کریڑ مانسہرہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔
شہید عادل شہزاد کے نماز جنازہ میں عسکری حکام کے علاوہ پاک فوج کے دستے اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شہید عادل کاجسد خاکی شام چار بجے پشاور سے آبائی گاوں مانسہرہ پہنچا۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی جس کے بعد فضا ء نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ملی جوش جذبے کا ماحول تھا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے فوجی حکام نے پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں ارض وطن کیلئے جانوں کے نذرائے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بعد میں شہید نائیک عادل شہزاد کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا گیا، بعد ازاں فوجی دستے نے آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
یاد رہے نائیک عادل شہزاد گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے تھے اس دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل کے8 کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلومات ملنے پرسیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کوگھیر ے میں لیا۔
فورسز کے گھیرے میں آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کرنا کردی شروع کردی، اس کارروائی کے دوران 2 دہشت مارے گئے جب کہ شہید نائیک عادل شہزاد فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے32سالہ سپاہی نائیک عادل شہزاد کا تعلق ضلع مانسہرہ کے گاوں کریڑ سے ہیں، شہید نے پسماندگان میں ایک بچہ اور اہلیہ چھوڑی ہے۔
Comments are closed.