ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات


فوٹو: ِفائل

اسلام آباد(زمینی حقاق ڈاٹ کام)پاکستان کی نامور فلمی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پیغام دیاہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مہوش حیات نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا ہے ،آج کل ہاتھ دھونے کا تو ہر کوئی مشورہ دیتا ہے

مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بے حد سراہا ہے، دل صاف کرنے کا پیغام منفرد ہے لیکن دل صاف ہے یا میلا ، یہ دیکھنے میں نظر کب آتاہے۔

https://www.instagram.com/p/B-4h7WGnw4r/?utm_source=ig_web_copy_link

مہوش حیات اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے پیغام دے چکی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے درخواست کی تھی کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے باعث سوشل میڈیا پر ہر طبقہ فکرکے لوگ حفاظتی پیغامات دیتے رہتے ہیں اور فاصلے رکھنے اور ہاتھ دھونے کی اہمیت بتاتے ہیں۔

پاکستان میں ان دنوں شوبزس سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات زیادہ تر قرنطینہ میں ہیں، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فاخر،شہزاد رائے سمیت دیگر کو لوگ سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے رہتے ہیں۔

Comments are closed.