عمران نے کہا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے، نجوت سدھو
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ بھارت سے محبت کا پیغام لایا ہوں، جتنی محبت میں لے کر آیا تھا، سو گنا لے کر واپس جا رہا ہوں، پاکستانیوں نے مجھے سود سمیت پیار لوٹایا۔
تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ ہیں۔
انھوں نے کہا خان صاحب نے کہا آپ ایک قدم بڑھائیں ہم 2قدم بڑھائیں گے۔ عمران خان کے بیان کو چھوٹے دائرے میں نہیں رکھنا چاہتا، ہم امید کرتے ہیں کہ اگر بھارت ایک قدم چلے گا تو پاکستان 2قدم چلے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں سیاستدان نہیں بلکہ دوست بن کر آیا ہوں، میرے بزرگ سائیکلوں پر خالصہ شہر سے اسلامیہ کالج پڑھنے آیا کرتے تھے، عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں، ہمارا فرض ہے واپس جا کر بھارت سرکار سے ایک قدم بڑھانے کا کہیں۔
سدھو نے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے کہا کہ بابا گرونانک کے 550 واں عرس منائیں گے تو ہم کرتارپور والا راستہ کھولیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے ایک چٹکلہ چھوڑا کہ پنجابی بندہ پنجابی نہ بولے تو لگتا ہے کہ جھوٹ بول رہا ہے۔
اس موقع پرپاکستانی سابق کرکٹ سٹار رمیض راجا نے کہا کہ نوجوت سدھو حقیقت پسند انسان ہیں، موجودہ سیاسی حالات کے باوجود واہگہ بارڈر کراس کرنا بڑا اقدام ہے، ان کی ا?مد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments are closed.