اسمبلی توڑنے کی میرے پاس کوئی سمری نہیں آئی، صدر عارف علوی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اسمبلی تحلیل کرنے کی افواہوں کی تردید کردی کہتے ہیں اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی۔
صدر عارف علوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ٹاسک دیے ہیں جن پرکام کر رہاہوں.ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ میرٹ پرتعیناتیاں ہوں تاکہ اچھا معیار سامنے آئے۔
انھوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے۔
چینی بحران سے متعلق صدر پاکستان کا کہنا تھاکہ بحران آیا تو عمران خان نے تحقیقات کرائیں اور رپورٹ آگئی.
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے دیں مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے، حکومت اپاہج نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں.
انھوں نےکہا کہ اپوزیشن کے ساتھ افہام وتفہیم پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اہم ہوتی ہے لیکن اس وقت افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے صدر کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ زیادہ سخت لاک ڈاؤن ہو، ہمارےملک میں اشیائے خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا کورونا وائرس کوئی سازش ہے۔
Comments are closed.