پاکستان میں اموات 65ہوگئیں، متاثرین کی تعداد 4550 تک پہنچ گئی
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں جمعرات 9 اپریل کو کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4550 ہو چکی ہے۔
نو اپریل کو ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی 65 اموات میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 اموات ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 18 ہوچکی ہیں۔
جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 4 اموات بھی سامنے آئی ہیں جو پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ کی گئی ہیں۔
سندھ میں 92 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 116 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 5 کیسز ، بلوچستان 7 ، اسلام آباد میں 35 اور گلگت بلتستان میں 2 کیسز سامنے آئے۔
کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے 60 کیسز کی ابھی صوبوں کی طرف سے تصدیق آنا باقی ہے تاہم سرکاری پورٹل پر یہ تعداد شامل کی جا چکی ہے.
ملک بھر میں 8 اپریل کو کورونا سے ہونے والی 61 اموات میں سے سب سے زیادہ20 سندھ میں ہوہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں 17 افراد، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک موت ہوئی ہے.
بدھ کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 200 کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں 50 کیسز 2 اموات ، پنجاب میں 104 کیسز 2 اموات ، بلوچستان 8 کیسز ایک موت ، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک موت ، آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز اور گلگت بلتستان میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔
صوبہ سندھ کے صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 اموات بھی ہوئی ہیں،صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 104کیسز سامنے آئے، مجموعی تعداد 2108 ہوگئی جب کہ مزید 2 اموات سے صوبے میں مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین، رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد 31، سیالکوٹ 6، لیہ 17 بہاولنگر میں 8 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ترجمان کے مطابق عام شہریوں میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں 340 ہیں جب کہ ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 63، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 19، نارووال 6، گجرات 98، حافظ آباد 6، منڈی بہاؤالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، رحیم یار خان 3، سرگودھا6، میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔
خیبرپختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک موت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی، وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے.
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بدھ کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے اور ایک موت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 اور 2 اموات ہو چکی ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں ایک ڈاکٹر سمیت کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آئے،وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
ادھرگلگت بلتستان میں بدھ کو ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 213 ہوگئی ہے، گلگت میں 3 اموات ہوئیں 96مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.