الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس خراب ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آرٹی ایس کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی میں این ٹی آئی ایس بی اور پی ٹی اے سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے مناسب کارروائی کی جاسکے۔
یاد رہے کہ الیکشن کے دوران انتخابی نتائج کے اجرا میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تیار کیے گئے موبائل ایپ (سافٹ ویئر) آر ٹی ایس پر عائد کی تھی اور اب فیصلے کے مطابق اس خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
Comments are closed.