الیکشن2018،بڑے بڑے سیاستدان ہا ر گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ، بڑے بڑے برج الٹ گئے، تحریک انصاف کا بلا چل گیا،کپتان پانچ حلقوں سے ناٹ آوٴٹ جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دونوں حلقوں سے آوٴٹ، شہباز شریف، بلاول بھٹو سمیت بڑے سیاستدانوں کو شکست۔
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات میں ملی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی، عمران خان نے پانچ حلقوں سے کامیاب ہوکر اپنی ٹیم کو لیڈ کیا، پی ٹی آئی نے ملک بھر میں بڑے بڑے برج الٹا دیے۔
این اے 31 سے اے این پی کے امیدوارغلام بلور نے سب سے پہلے شکست تسلیم کی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،لاہور سے خواجہ سعد رفیق ،کراچی سے سابق سپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا اور علی رضا عابدی، بنوں میں سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی اور میانوالی میں سے عبید اللہ خان شادی خیل کو شکست دے دی۔
ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ نے جے یو آئی ف کے سربراہ کو پچھاڑ دیا، این اے 38 سے بھی مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق بھی اپنے آبائی حلقے میں سے شکست سے دوچار ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار محمد بشیر خان نے انکو پچھاڑ دیا۔
این اے 129 لاہور سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان دوسرے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈی جی خان ،سوات اور کراچی سے تحریک انصاف نے بدترین شکست سے دو چار کر کیا ہے تاہم انہوں نے این اے 132 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مالا کنڈ میں پی ٹی آئی امیدوار نے بلاول بھٹو کو شکست سے لبریز کیا، مسلم لیگ ن کے پی کے صدر امیر مقام سوات کے ساتھ ساتھ پشاور سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار گیے، این اے 108 سے پی ٹی آئی کے نوجوان کھلاڑی فرخ حبیب نے عابد شیر علی کو ناک آوٴٹ کردیا۔
جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کے طلال چودھری بھی پویلین پہنچ گئے، ایک اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے عبدالقادر گیلانی بھی قومی اسمبلی نہ پہنچ سکے جبکہ چودھری نثار کی جیپ کو دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان نے پنکچر کردیا۔
Comments are closed.