مقبوضہ کشمیر،نیا ڈومیسائل قانون مسترد ،عالمی برادری نوٹس لے،عمران
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں اور کشمیر میں آبادی کے تناسب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تازہ ترین بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کو ان کے حقِ خوداردیت کی فراہمی سے انکار کو دنیا کے سامنے عیاں کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر قانونی اقدام کا تو وقت بھی قابل مذمت ہے کیونکہ مودی سرکار نے دنیا کی کورونا وائرس پر مرکوز توجہ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے (ہندوتوا) کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے.
وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری بھارت کے ہاتھوں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی مسلسل پامالی کا سلسلہ روکیں۔
Comments are closed.