وزیراعظم کا تعمیراتی صنعت کیلئے کل بڑا پیکیج دینے کااعلان


فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے کل بڑا اعلان کرنے کا کہا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو سہارا دینا چاہتے ہیں اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتاہے۔

کارو باری شخصیات میں ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت نے تعمیراتی صنعت کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کااعلان کل کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا شروع سے یہی فیصلہ ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دینا ہے، بزنس کو مراعات اور جس طرح 60 کی دہائی میں پاکستان میں صنعتی ترقی ہورہی تھی وہی ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز دینا اسی منصوبے کا حصہ ہے جو پہلے نہیں دیے جاتے تھے جس کی وجہ ہماری صنعت دوبارہ سرمایہ کاری نہیں کرسکتی تھی اور آگے نہیں بڑھ سکتی تھی۔


ہمارے ایک طرف کورونا دوسری طرف بھوک ہے

 یہ مشکل صرف ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے بلکہ امیر ترین ملک امریکا بھی مشکلات کا شکار ہے جن کی صرف معیشت زد میں ہے لیکن ہمیں بھوک کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں وبا کا پھیلاو دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے اور ہم کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز میٹنگ کرتے ہیں، ہمارے ایک طرف کورونا دوسری طرف بھوک ہے۔

وزیراعظمنے کہا اللہ کا خاص کرم ہے جیسی صورتحال دوسرے ممالک میں ہے ہمارے ہاں نہیں، شادی ہال،اسکول دوسرے عوامی مقامات مزید دو ہفتے کیلئے بند کر دیے ہیں، لوگوں کے اجتماع سے وائرس پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے تاہم ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  کورونا کے اثرات سے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، مزدوروں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،  مزدور طبقے کی امداد کیلئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام سے پیسے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک طرف یہ دیکھنا ہے کہ وائرس نہ پھیلے جس کے حوالے سے اللہ کا خاص کرم کے دیگر ممالک میں جو تعداد ہے پاکستان میں اس سے کہیں کم ہے اور اپنے وسائل سے اس پر قابو پالیں گے۔

 ہماری پوری کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں کا اجتماع نہ ہو اور ایسی جگہیں مثلاً شادیاں، اسکولز، کھیلوں کے مقابلے بند کردیے ہیں اور اس میں 2 ہفتے کی توسیع بھی کردی ہے۔

Comments are closed.