بجلی ، گیس بل ، آخری تاریخ ختم، 3ماہ تک جمع ہو سکیں گے
فوٹو: سکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بجلی اور گیس بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ عوام 3مہینے تاخیر سے بھی بل جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ اعلان اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کیا ، انھوں نے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے حکومت 12ارب روپے کا پیکیج دے دیا ہے ، ضرورت پڑھنے پر مزید بھی بڑھائیں گے۔
اس موقع پر مشیر خزانہ نے کاروباری طبقہ کیلئے بھی پانچ اہم فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوٹے کارخانوں کے ملازمین کیلئے 100ارب روپے مختص کرنے جارہی ہے تاکہ ان کی مشکلات بھی کم کرسکیں۔
مشیر خزانہ نے بتایا 3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بزنس مین مطمئن رہیں، حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے، بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں،مل کر کورونا سے متعلق چیلنجز پر قابو پائیں گے۔
Comments are closed.