پاکستان،کروناوائرس سے33 افراد جاں بحق،متاثرین کی تعداد2291 ہوگئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 33ہو گئی ہیں جب کہ 2291افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
آج(جمعرات ) کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں 2افراد لقمہ اجل بنے ، پنجاب، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک فرد کی کورونا وائرس نے جان لے لی ہے۔
جمعرات کو سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ٹنڈو محمد خان میں65سالہ مریض جاں بحق ہوا ہے اس مریض 28مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حیدرآباد کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا میں مہلک وائرس سے جمعرات کو بنوں اور نوشہرہ میں دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کی صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے تصدیق کی ہے ۔
پنجاب میں سرکاری پورٹل پر ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں مرنے والوں کی تعداد11ہو گئی ہے ، گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے جمعرات کو ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد جی بی میں مجموعی ہلاکتیں3ہو گئیں۔
یکم اپریل 2020 کو کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ادھر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا تھا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہ بدھ کو انتقال کرگیا۔
سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے، گزشتہ روزمنگل کو پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت شامل تھی۔
پاکستان میں اب تک ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 10، سندھ 9، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان ایک ہلاکت شامل ہے۔
بدھ یکم اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 33، بلوچستان 10، گلگت میں 6، آزاد کشمیر 3 اور پنجاب میں 40 کیسز آچکے ہیں۔
پاکستان میں منگل 31 مارچ کو کورونا وائرس سے مزید تین افراد کے جاں بحق ہو ئے تھےجس کے بعد مہلک وائرس سےمرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی تھی جبکہ متاثرین کی تعداد 2033 ہو گئی تھی ۔
منگل کو کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد سے 7 کیسز شامل ہیں۔
دو افراد سندھ جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوا۔ صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔
کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جس کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور منگل کو دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔
کراچی میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کراچی کا 70 سالہ رہائشی بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جس میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
منگل کو خیبرپختونخوا میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی، فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتیں 26 ہوگئی تھیں ۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔
Comments are closed.