پنجاب پولیس میں10ہزار اسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب پولیس میں10ہزار خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کرنے اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے ان بھرتیوں کے حوالے سے بیان میں کہاکہ ان منظور شدہ خالی اسامیوں پر فوری بھرتی مگر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گی۔

پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،8

کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یدایت کی کہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی، 101 تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کر کے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے۔

Comments are closed.