کورونا،وفاقی کابینہ نے12ارب کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے وفاقی کابینہ نے عوام کیلئے12ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران چار نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا جب کہ وزیراعظم نے وزرا ء کو عوام کی ہر ممکن معاونت کی تلقین کی ۔
کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا۔
وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے،
کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، جس پر اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
Comments are closed.