نواز شریف سے خاندان کے 10افراد کی جیل میں ملاقات
اسلام آ باد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی شہباز شریف کے ہمراہ اڈیالہ آمد، شریف خاندان کے 10 افراد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کی۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیٹے اور نواسی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، اور نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان سمیت 12 افراد 2 خصوصی طیاروں سے لاہور سے نور خان ائیربیس پہنچے، ۔
شریف خاندان کے تمام افراد پرائیوٹ سیکورٹی میں 8 بج کر 20 منٹ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پہلے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں موجود تھے۔
ملاقات جاری تھی کہ میاں نواز شریف کی نواسی مہرانساء اپنے شوہر راحیل منیر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گی، جیل ذرائع کے مطابق ملاقات 1 گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی ۔
جس دوران شریف خاندان میں راز و نیاز کی باتیں ہوتی رہیں، اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کی ملاقات کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوگی اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔
ملاقات کے بعد9 بج کر 35 منٹ پر شریف فیملی کی گاڑیوں کا قافلہ جیل سے باہر آیا جہاں لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کی گاڑی کو روک لیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔
کارکنوں اور میڈیا کے اسرار کے باوجود سابق وزیراعلی شہباز شریف نے ملاقات کا حال بیان نہیں کیا اور واپس لاہور چلے گئے۔
Comments are closed.