پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی درخواست نہیں دو ں گا، ڈین جونز


فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سابق اسٹریلوی بیٹسمین اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ میں اب پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں کروں گا۔

سوشل میڈیا پر کوچنگ کے حوالے ایک سوال پر جواب دیا ، ڈین جونز نے پہلے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار آنے پر درخواست دی تھی تاہم قرعہ فال مصباح الحق کے نام نکل آیا تھا ۔

ڈین جونز پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوچنگ بھی کرتے رہے ہیں جب کہ پی ایس ایل فائیو میں وہ کراچی کنگز کے کوچ ہیں اور اس بار کراچی کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی تھی تاہم کورونا وائر س کے باعث ایونٹ مکمل نہیں پایا ۔

ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلیے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی.

ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدر علی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔

شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں،وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔ 

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلیے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

Comments are closed.