کورونا،پاکستان میں23افراد جاں بحق،1763متاثرین

فوٹو: انا دولو ایجنسی فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے پیر کو مزید 6افراد جاں بحق ہوئے جس سے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد23ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد1763تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب اور سندھ میں 3,3افراد لقمہ اجل بنے ، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جاں بحق مریضوں کی عمریں 70، 55 اور 42 سال تھیں اور ان میں سے 2 مریضوں کی ٹریول ہسٹری بھی موجود تھی۔

صوبے میں مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے جن میں سے 4 لاہور، 3 راولپنڈی جبکہ فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔

صوبائی وزیرصحت کے مطابق کچھ دیر قبل انتقال کرجانے والی  63 سالہ خاتون کا تعلق کراچی سے ہے متاثرہ خاتون 10 دن پہلے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچی تھیں۔

جاں بحق ہونے والے دیگر 2 افراد کے حوالے سے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ کراچی کے رہائشی 66 اور 52 سالہ مریضوں میں چند روز قبل مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم دونوں مریض انتقال کرگئے۔

پیر کو ہونے والی 6 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے جن میں سے پنجاب میں 9، سندھ میں 6، خیبرپختونخوا میں 5 جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اور ایک بلوچستان میں ہلاکت ہوئی۔

ملک میں پیر کو 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سندھ میں 64، پنجاب میں 58، خیبرپختونخوا میں 29، اسلام آباد میں 8، گلگت بلتستان میں 5  اور بلوچستان میں 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اس سے قبل اتوار کوکورونا وائرس سے سندھ میں2افراد اور ایبٹ آباد اور گلگت میں ایک ایک موت واقعہ ہوئی،
سندھ میں کورونا وائرس سے آج مزید دو افراد جاں بحق ہوئے۔

گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر میں محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔ 

 ایبٹ آباد میں آج ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے۔کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔


آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

آج اب تک ملک میں 73  نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے سندھ میں 33، پنجاب میں 13، گلگت بلتستان میں 12، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 4، 4 جبکہ بلوچستان میں 3 مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی وزارت صحت کی ترجمان نے  ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی عمریں 83 اور 70 سال تھیں۔

وبے میں اب تک 33 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔  اسلام آباد میں بھی 2 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ہفتہ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 29 ، اسلام آباد میں 12،  گلگت میں 8، پنجاب میں 67 اور بلوچستان میں 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق پنجاب میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 557ہوگئی ہےمحکمہ صحت نے ٹوئٹر پر نئے کیسز کی تفصیلات شیئر کی ہے.

لاہور میں 119، گجرات 51، جہلم 21، راولپنڈی 19، گوجرانوالہ 10، فیصل آباد 9، ڈی جی خان 5، ملتان 3، منڈی بہاؤالدین 4 اور  سرگودھا،میانوالی، ننکانہ صاحب،میں 2 جب کہ  نارووال ، رحیم یار خان، اٹک اور  بہاولنگر  اور خوشاب میں ایک ایک کیس شامل ہے۔

اس کے علاوہ  ملتان میں 48 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ رائے ونڈ قرنطینہ مرکز میں 21 مریض موجود ہیں جب کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بروز ہفتہ سندھ میں  کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 469 ہوگئی ہے۔ترجمان صوبائی وزارت صحت کے مطابق صرف کراچی میں مزید 25 کیس رپورٹ ہوئےاور شہر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق تفتان سے  سکھر لائے گئے زائرین میں سے  265 اور لاڑکانہ میں موجود زائرین میں 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھےحیدر آباد میں بھی مزید 4 نئے کیس رپورٹ اور شہر میں مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے ایک کیس دادو سے رپورٹ ہوا۔

خیبر پختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہی ہے ہفتہ کو کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، تاہم کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 12 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جن کی تصدیق ضلعی حکومت کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی البتہ سرکاری پورٹل پر نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوچکی ہے۔

صوبہ بلوچستان میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 138 ہوگئی ہے.

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض فوت انتقال کرچکا ہے اور 135 مریض زیر علاج ہیں۔آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2 ہی ہے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا.

ادھر گلگت بلتستان میں ہفتہ کو 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد علاقے میں مجموعی کیسز کی تعداد 111 ہوگئی، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق 78 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کوروناوائرس سے ملک بھر میں اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔

Comments are closed.